نئی دہلی ۔29جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے قائد اپوزیشن لوک سبھا کے عہدہ پر کانگریس کا ادعا فطری ہے ۔ کانگریس نے کہا کہ اس کو ناکام بنانے کی کوئی بھی کوشش صرف ’’آمریت‘‘ قرار دی جاسکتی ہے ۔ دستوری جمہوریت میں اپوزیشن میں تمام اہم اپوزیشن قائدین شامل ہوتے ہیں اور اہم ترین شخص کو قائد اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے ۔کانگریس کا قائد اپوزیشن کے عہدہ پر دعویٰ فطری ہے کیونکہ یہ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے ۔ اور ماقبل انتخابات اتحاد کے لحاظ سے بھی وہ اس عہدہ کی اہل ہے۔