نئی دہلی ۔ 6اگست ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج تین مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے سریندر کمار پر اپنا انحصار کررکھا ہے جو دہلی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں باوانا حلقہ انتخاب سے جاریہ ماہ کے اواخر میں حصہ لیں گے ۔ پارٹی قائدین کے بموجب مسٹر کمار جو تین مرتبہ اس انتخابی حلقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں 1998اور 2008ء میں اسمبلی انتخابات جیت چکے ہیں ۔ بی جے پی کے وید پرکاش اور عام آدمی پارٹی کے رام چندر ان کے مقابلہ میں تھے ۔ مسٹر کمار فی الحال باوانا ضلع کانگریس کے صدر ہے ۔ یہ حلقہ انتخاب اس لئے مخلوعہ ہے کیونکہ وید پرکاش نے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی دے دیاہے ۔