کانگریس کا دہلی میں انتخابی شکست کی وجوہات کا جائزہ
نئی دہلی ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے کے مقصد سے کانگریس قائدین کے ایک غیر رسمی گروپ نے آج دہلی پارٹی قائدین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے قومی دارالحکومت میں سات پارلیمانی نشستوں پر شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ۔ دہلی کانگریس کے سینئیر لیڈرس اور سابق ارکان پارلیمنٹ جگدیش ٹائٹلر اور سجن کمار کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا ۔۔