نئی دہلی ؎۔26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ اور مہاراشٹرا کے بلدی انتخابات میں کانگریس کے انتہائی کمزور مظاہرے کے پس منظر میں دہلی کانگریس کے صدر اجئے ماکن نے کہا کہ پارٹی دہلی میں اپنی کھوئی ہوئی بنیادیں دوبارہ حاصل کرسکتی ہے ۔ چنانچہ دہلی کے آئندہ بلدی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ اٹھانہیں رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ ان کاارادہ دہلی پر حکومت کانہیں بلکہ اس کامیابی سے فائدہ اٹھاکر اپنی سیاسی جڑیں ملک بھر میں پھیلانے کا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اروند کجریوال کا دل اور دماغ دہلی میں نہیں رہتا ۔ وہ دہلی کے غیرحاضر چیف منسٹر بن چکے ہیں اور یہ انتہائی شرمناک ہے ۔صدر دہلی پردیش کانگریس اجئے ماکن ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔