عوام ٹی آر ایس سے بیزار ، سنگاریڈی میں جگاریڈی کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگا ریڈی سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی قائد کانگریس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں بے شمار فلاحی و ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ کانگریس پارٹی دوبارہ اقتدار میں یقینی طور پر آئے گی عوام ٹی ار ایس حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں۔ ٹی آر ایس وزیر اعلی کے سی آر ریاست 119 حلقہ اسمبلی کے منجملہ صرف 15 تا 20 اسمبلی حلقہ جات کا ہی دورہ اپنے 4 سالہ دور میں کئے ہیں جبکہ کانگریس دور میں پر وزیر اعلی کی مرتبہ سنگاریڈی کا دورہ کرتے ہوئے کئی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی منَظوری کے سی آر صرف سدی پیٹ اور گجویل تک ہی محدود ہیں اور کے سی آر اپنے انتخابی وعدووں کی تکمیل میں یکسر ناکام ہوچکے ہیں 12 فیصد مسلم تحفظات کا وعدہ کرتے ہوئے مسلم طبقہ کو دھوکہ دیا ہے ۔ ہر گھر کے ایک فرد کو ملازمت کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا ۔ غریب عوام کو ڈبل بیڈروم مکان کی فراہمی کا وعدہ ، دلت طبقہ کو تین ایکر اراضی دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ اس طرح عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو فراموش کردیا گیا ۔ آئندہ انتخابات میں عوام ٹی آر ایس کو مناسب سبق سکھائیں گے ۔ سنگاریڈی میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ۔ کیونکہ ٹی آر ایس حکومت نے مانجرا کے پانی کو دیگر اضلاع کو چھوڑ دیا ۔ جس کی وجہ سے عوام پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں ٹی آر ایس حکومت کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ جگاریڈی نے شیوراج پاٹل کو کانگریس پارٹی میں دوبارہ شامل کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے درمیان پارٹی کھنڈوا پہناکر انہیں کانگریس میں خیرمقدم کیا ۔ جبکہ شیوراج پاٹل نے بتایا کہ سداسیوپیٹ ٹاون میں کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام عنقریب موٹر سائیکل ریالی اور ایک زبردست جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ اس طرح سداسیوپیٹ میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اس موقع پر ایم ستیہ نارائنا ، معراج خان ہاشمی و دیگر قائدین موجود تھے ۔