تھوتھوکوڈی(تملناڈو)،2اپریل(یو این آئی) مرکز میں برسراقتدار آنے پر کانگریس کے جموں و کشمیرمیں آرمڈ فورسیز (اسپیشل پاورس)ایکٹ (افسپا)کو ختم کرنے کے وعدے کو صدر بی جے پی صدر امیت شاہ نے فوج اور فوجیوں کی حوصلہ شکنی قرار دیا۔ کانگریس نے آج عام انتخابات کیلئے منشور جاری کیا ہے جس میں اس نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ مرکز میں برسراقتدار آئی تو جموں و کشمیر میں افسپا کو ہٹا دے گی۔ شاہ نے آج یہاں انتخابی ریالی سے خطاب میںکہا،‘پاکستان نے پلوامہ میں 40 جوانوں کو ہلاک کردیا، ہماری فوجوں نے سرحد پار شہیدوں کی قربانی کا بدلا لیا۔ دوسری طرف کانگریس اور ڈی ایم کے رہنما چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان کیساتھ بات چیت کریں‘۔ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آئندہ پانچ سالوں میں ہماری حکومت ایم جی آر اور جے للتا حکومتوں کی طرح عوام کے فلاح و بہبود کیلئے وقف رہے گی’ْ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا میں بی جے پی کا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں ہے لیکن اب پارٹی کے چار راجیہ سبھا رکن کیرالا سے ہیں اور یہاں سے پارٹی کو نمائندگی ملی ہے ۔