کانگریس کارپوریٹرس کے خلاف شکایت

کاماریڈی:30؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی کانگریس کے4اراکین بلدیہ کیخلاف ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے 2سے زائد بچے ہونے کی شکایت کی گئی 3 اراکین بلدیہ کے خلاف زائد بچے ہونے کی اور ایک رکن بلدیہ کے خلاف گتہ دار ہونے کی شکایت کی گئی واضح رہے کہ کاماریڈی بلدیہ کے انتخابات میں کانگریس کو 17 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی اور کانگریس تنہا صدرنشین کا عہدہ حاصل کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک ٹی آرایس اور بی جے پی کے حریف امیدواروں نے منتخب اراکین بلدیہ کے خلاف ہائی کورٹ میں شکایت کر ڈالی وارڈ نمبر 1 سے منتخب کانگریس کے رکن بلدیہ محمد جمیل احمد کے خلاف ان کے حریف بی جے پی کے امیدوار لکشمن اور وارڈ نمبر 2 سے منتخب کانگریس کے گنیش کے خلاف ٹی آرایس کے امیدوار بانیشم، وارڈ نمبر 8 سے منتخب یادماں کے خلاف ٹی آرایس کے مسکان اور وارڈ نمبر 32 سے منتخب رام موہن کے خلاف بی جے پی کے گنگارام یادو نے شکایت کی۔ تینوں اراکین بلدیہ کے خلاف زائد بچے ہونے کی شکایت کی گئی تو 32 کے رام موہن کیخلاف کنٹراکٹر ہونے کی شکایت کی گئی انتخابی قواعد کے تحت کنٹراکٹر مستعفی ہوتے ہوئے مقابلہ کرنا چاہئے لیکن رام موہن نے کنٹراکٹر کی حیثیت سے برقرار رہتے ہوئے مقابلہ کیا ہے۔اراکین بلدیہ کے خلاف شکایتوں کے بعد کانگریس پارٹی میں ہلچل پیدا ہوگئی ضلع نظام آباد منتخب اراکین بلدیہ کے خلاف شکایتوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہر روز کوئی نہ کوئی دلچسپ پیدا ہورہی ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر چل رہی ہے۔