گوہاٹی۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے آج کہا کہ کانگریس رشوت کو ’’غیرمسلمہ‘‘ قرار دے کر اس لعنت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ کانگریس کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی غیرمسائل کو اُچھال کر عام آدمی کو توجہ بڑے مسائل سے ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ جیتندر سنگھ نے کہا کہ کرپشن سب کے لئے بڑا مسئلہ ہے۔ صرف کانگریس ہی اس کو کوئی مسئلہ نہیں بنانا چاہتی۔ کرپشن تمام پارٹیوں کا معاملہ ہے۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اس مسئلہ کو حل کرنے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔