نئی دہلی ۔ 30 جون (سیاست ڈا ٹ کام) آر ایس ایس نے آج کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متھرا کے جواہر باغ علاقہ کے ساکنوں کو آر ایس ایس کی جانب سے تربیت دینے کا الزام بے بنیاد ہے اور کانگریس کی روایت ہیکہ وہ ہمیشہ ان کی باتیں پھیلیاتی ہیں۔ جواہر باغ میں پولیس اور مقامی افراد کی جھڑپوں کے درمیان 29 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ آر ایس ایس کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے سربراہ منموہن ویدیہ نے اپنے ٹوئیٹر پر یہ بیان تحریر کیا۔