پاناجی ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا کانگر یس نے آج رسمی طور پر چیف منسٹر منوہر پاریکر سے ملاقات کے وقت کا تعین کرنے کی گزارش کی جو فی الحال اپنے خانگی مکان میں روبہ صحت ہیں ۔ پاریکر کے موسومہ ایک مکتوب میں اہم اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ اس کے ارکان اسمبلی اور عہدیدار ان سے شخصی ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔ حالانکہ قبل ازیں چیف منسٹر ویڈیو کانفر نسنگ کے ذریعہ ان سے ملاقات کرچکے ہیں ۔ چیف منسٹر نے اعتراف کیا کہ انہیں ایمس دہلی میں ت قریباً ایک ماہ تک زیرعلاج رہنا پڑا تھا اور وہ گزشتہ ہفتہ ہی گوا واپس آئے ہیں ۔