کانگریس پارٹی گمنامی کے خوف سے پریشان

کریم نگر ۔ 13؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس حکومت کے عوامی بھلائی اقدامات سے دن بدن عوام کا ٹی آر ایس حکومت پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے اور کانگریس قائدین کو اس بات کا خوف کھائے جا رہا ہے کہ کہیں ان کی پارٹی کا نام و نشان مٹ نہ جائے ۔ اور اسی لئے آنکھ اور کان رکھتے ہوئے وہ بہروں اور اندھوں کی طرح بے معنی بکواس کئے جا رہے ہیں ۔ زیڈ کوآپشن رکن محمد جمیل الدین نے پریس کانفرنس میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں جو کام نہیں کئے گئے ان کو اب تکمیل کیا جا رہا ہے ۔ ٹی آر ایس ضلع صدر ای شنکر ریڈی نے کہا کہ کانگریس قائدین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر آئی سی سی اتم کمار بزرگ سیاستداں ہیں تاہم وہ جھوٹے اور گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں جبکہ عوام باشعور ہیں اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔