کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے پر زور

سدی پیٹ ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد آصف کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرپرسن محمد سراج الدین نے حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کا انچارج نامزد کرنے پر مدینہ فنکشن ہال سدی پیٹ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ صدر ٹاون کانگریس کمیٹی پربھاکر ورما نے تقریب کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل سی فاروق حسین نے جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میدک ضلع کے تمام منڈلوں میں اقلیتی سیل کے تمام عہدوں کو جلد سے جلد پُر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے جنگی خطوط پر کام کریں ۔ اس وقت کانگریس پارٹی کا موقف کمزور ہے لیکن 130 سالہ تاریخ رکھنے والی سیکولر پارٹی مستقبل میں اقتدار میں آئیگی۔ فاروق حسین نے دلی کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا بی جے پی اقتدار میں آکر 8 ماہ گذر رہے ہیں لیکن وعدوں کو پورا نہیں کیا صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اقتدار حاصل کیا اس لئے دلی کی عوام نے وعدہ وفانہ کرنے پر آج جو سبق سکھایا ہے اور اس پارٹی کو بُری طرح دھتکارا ہے کبھی سر اُٹھاکر چلنے کے قابل نہیں رکھا ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی کے انچارج سرینواس گوڑ کانگریس ترجمان این سکندر ، ضلع اقلیتی صدر وحید خاں اور ٹاون صدر پربھاکر ورما نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازاں فاروق حسین نے محمد آصف کو کانگریس پارٹی کا کھنڈوا اڑایا اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کے تقرر کے احکامات دیتے ہوئے آصف سے نیک توقعات کا اظہار کیا اس موقع پر منصور ، اشفاق ، ارشاد حسین ، اکبر موجود تھے ۔ اس موقع پر محمد آصف نے اپنی نامزدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر قائدین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق کھرا اترنے کی سعی کرونگا ۔