کانگریس پارٹی میں اختلافات کی تردید انچارج تلنگانہ امور کانگریس کا بیان

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و انچارج تلنگانہ کانگریس امور آر سی کنٹیا نے کانگریس پارٹی میں اختلافات اور گروپ بندیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے قائدین متحد ہیں اور آئندہ ریاست میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل کے دامودھر ریڈی کی جانب سے بی جے پی کے قائد ناگم جناردھن ریڈی کو پارٹی میں شامل کرنے پر کی گئی مخالفت پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آر سی کنٹیا نے اس کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دیا جب انہیں بتایا گیا کہ دامودھر ریڈی نے کھلے عام اعتراض کیا ساتھ ہی انہیں ( کنٹیا ) اور اتم کمار ریڈی کے علاوہ سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آر سی کنٹیا نے کہا کہ وہ بھی میڈیا میں دیکھ چکے ہیں اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ دامودھر ریڈی سے بات کریں ۔۔