کانگریس واحد سب سے بڑی پارٹی بننے کی توقع : میر

جموں ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر پردیش کانگریس جموں و کشمیر غلام احمد میر نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں ریاست جموں و کشمیر میں کانگریس واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی کیونکہ عوام دیگر پارٹیوں کے دوہرے معیاروں سے تنگ آ چکے ہیں۔ کانگریس ہیڈکوارٹرس پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پردیش کانگریس غلام احمد میر نے کہا کہ پارٹی کبھی بھی دوہرے معیاروں پر عمل پیرا نہیں ہوتی کیونکہ ان کی پارٹی اور اصول دوہرے معیار اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیتے جبکہ دیگر پارٹیوں کے قائدین صورتحال کے مطابق اپنا موقف تبدیل کرتے رہتے ہیں۔