نئی دہلی، 31مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے افغانستان کی راجدھانی کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔پارٹی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد ی کبھی بھی انسانی احساسات کو ختم نہیں کرسکا ہے ۔ پارٹی نے ٹوئٹ کیا ہم کابل میں حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ہمارے جذبات کابل کے ہر شہری کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کبھی بھی انسانی احساسات کو ختم نہیں کرسکا ہے ۔دھماکہ صبح کے وقت کابل شہر کے اہم علاقے میں ہوا تھا۔اس علاقے میں سرکاری دفتر اور سفارت خانے ہیں اس حملے میں 80 افراد مارے گئے اور تقریباً 350زخمی ہوگئے ہیں۔