نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں مختلف ریاستوں کیلئے 9 نئے سکریٹریز بشمول گجرات او بی سی لیڈر الپیش ٹھاکر کے ناموںکا اعلان کیا اور اس کے علاوہ آدیتی سنگھ، ایم ایل اے حلقہ رائے بریلی صدر (یوپی) کو آل انڈیا مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری مقرر کیا۔ نئے مقررہ سکریٹریز میں شکیل احمد خان ایم ایل اے، سکریٹری برائے جموں و کشمیر، راجیش دھانی برائے اراکھنڈ اور بی پی سنگھ، محمد جاوید اور سرت راٹ تینوں کو مغربی بنگال کیلئے سکریٹریز مقرر کیا گیا۔