کانگریس میں اقلیتی شعبوں کیلئے نامزدگیاں

نئی دہلی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپنے عمل تنظیم جدید کے حصہ کے طور پر کانگریس نے آج چناؤ کا سامنا کرنے والی ریاست بہار اور دیگر کلیدی ریاستوں، مغربی بنگال، ٹاملناڈو اور اوڈیشہ میں اپنی پارٹی یونٹوں کیلئے نئے مائناریٹی چیرپرسنس مقرر کئے۔ گذشتہ سال ڈسمبر میں پارٹی نے 12 ریاستوں میں اپنے اقلیتی شعبوں کیلئے نئے سربراہوں کا تقرر کیا تھا۔ پارٹی جنرل سکریٹری جناردھن دیویدی نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے خالد عبداللہ، جے اسلم باشاہ ، ایس کے عبدالباری اور منت اللہ رحمانی کے ناموں کو منظوری دی ہے۔

سونیا ، راہول کو موافق پاک موقف کیلئے معذرت خواہی کرنا چاہئے : بی جے پی
نئی دہلی ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ کانگریس قائدین سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو قوم سے معذرت خواہی کرنا چاہئے کہ انہوں نے پاکستانی کشتی کے خلاف 31 ڈسمبر والے آپریشن کی ویڈیو کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کرنے کے بعد ’’مخالف ہند اور موافق پاکستان موقف‘‘ اختیار کیا ہے۔ بی جے پی نیشنل سکریٹری شری کانت شرما نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو اس طرح کا موقف اختیار کرتے ہوئے مسلح افواج کا حوصلہ گھٹادینے کی پاداش میں قوم سے معافی مانگنا چاہئے۔