کانگریس لیڈر ڈی وائی پاٹل اچانک این سی پی میں شامل

ممبئی 23 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ڈی وائی پاٹل نے آج شرد پوار کی قیادت والی این سی پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ان کے اچانک فیصلہ سے نہ صرف ان کے حامی بلکہ افراد خاندان بھی حیرت کا شکار ہوگئے ۔ مہاراشٹرا این سی پی کے ترجمان انکوش کاکاڈے نے توثیق کی کہ پاٹل ان کی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔