کانگریس لیڈر پر احسان فراموشی کا الزام

کوہیر20‘مارچ(راست)انتخابات کاموسم آتے ہی لیڈربھی رنگ بدلنے لگتے ہیں۔وفاداریاں تبدیل ہوتی ہیں۔آج کل تقریباًہرسیاسی جماعت میں اس طرح کے مناظردیکھنے کومل رہے ہیں۔سابق وزیرجناب محمدفریدالدین کوبھی اب کانگریس پسندنہیں آرہی ہے۔کوہیرمنڈل کے کانگریس لیڈرمقبول الدین نے فریداحمدکے رویہ کوموقع پرستی سے تعبیرکیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ہی فریدالدین کوایم ایل اے اوروزیربنایاتھا۔حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ’ایس سی‘کے لئیے محفوظ ہونے کے بعدلوک سبھاکے ٹکٹ کی فریدالدین کوپیشکش کی گئی تھی‘لیکن انہوں نے مقابلہ کرنے سے انکارکردیا‘اُسکے باوجودحیدرآبادمیںعنبرپیٹ اسمبلی حلقے سے اُنہیں ٹکٹ دیاگیاتھا۔مقبول احمدنے کہاکہ فریدالدین نے کوئی خاص کارنامہ انجام نہیں دیا‘بلکہ ہمیشہ گروپ بندیوں کوبڑھاوادیا۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیرگیتاریڈی نے اپنے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کئیے‘اورتمام طبقات کوساتھ لیکرچلنے کی کوشش کی‘جسکاثبوت ظہیرآبادحلقے اسمبلی کے ہرمنڈل میں ہورہے ترقیاتی کام ہیں۔