کانگریس قائد کے قتل کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ

نلگنڈہ میں صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی اور کے جانا ریڈی کی پریس کانفرنس
نلگنڈہ /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس قائد و صدرنشین بلدیہ کے شوہر رکن اسمبلی نلگنڈہ کے بااعتماد رفیق بی سرینواس کے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کا ور اس قتل کی راست ذمہ داری چیف منسٹر پر عائد ہوتی ہے ۔ کانگریس پارٹی حکومت کی حرکتوں سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے بہتر سبق سکھائے گی ۔ یہ بات صدر پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی قائم اپوزیشن مسٹر کے جاناریڈی قانون ساز کونسل اپوزیشن قائد جناب محمد شبیر علی رکن راجیہ سبھا و سینئیر کانگریسی قائد مسٹر وی ہنمنت راؤ نے آج آنجہانی کانگریس قائد بی سرینواس کی رہائش گاہ پہونچکر صدرنشین بلدیہ نلگنڈہ شریمتی بی لکشمی کو پرسہ دیا اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچانے تک پارٹی مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر صحافتی کانفریس کو مخاطب کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام میں خوف کا ماحول پیدا کرتے ہوئے اپنی حکومت کو آگے بڑھا رہی ہے ۔ سینئیر قائد و رکن اسمبلی نلگنڈہ کے ہمراہ 2016 میں چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے اور ریوالور فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی اور گذشتہ 6 ماہ سے فون پر دھمکیاں دی جارہی تھی جس کی شکایت ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بھی کی گئی لیکن حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دی بلکہ کانگریس کے طاقتور قائد وینکٹ ریڈی کو کمزور کرنے کیلئے ان کے دست راست بی سرینواس کا قتل کروایا ہے ۔ ان قائدین نے کہا کہ بی سرینواس کو دھمکی دیتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں بصورت سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔ جس پر سرینواس نے ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے لیکن چند ماہ کے بعد دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ سی ایل پی قائد کے جاناریڈی نے قتل کی سخت مذہب کرتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا قائد قانون ساز کونسل شبیر علی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ سماجی تلنگانہ میں جو کے سی آر کے خاندان کو بھی تحفظ فراہم ہو رہا ہے ۔ سینئیر قائد وی ہنمنت راؤ نے شدید برہم و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر رکن اسمبلی نکروکل اور ضلع کے وزیر کی تائید کرتے ہوئے ضلع میں کانگریس کے طاقتور قلعہ میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایس بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سرینواس اور ان کی اہلیہ صدرنشین بلدیہ نے ان کی جان کو خطرہ سے متعلق حکمرانوں اور عہدیداروں کو واقف کروایا ۔ انہوں نے کارکنوں اور قائدین کے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے تیقن دیا کہ مرکزی کانگریس کمیٹی اور ریاستی کمیٹی کی جانب سے قائدین و کارکنوں کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی نلگنڈہ کے وینکٹ ریڈی کے دست راست کو قتل کرتے ہوئے طاقتور قائد کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا ۔ رکن ا سمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی جو شدید رنج و غم میں مبتلا تھے نے کہا کہ 2016 میں قانون ساز کونسل انتخابات کے موقع پر دھمکی آمیز فون کالس پر چیف منسٹر سے نمائندگی کی گئی لیکن کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرینواس کو آنے والے فون کالس کی فہرست فراہم کرنے کیلئے احتجاج کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی سرینواس کا کال ڈاٹا حاصل کرتے ہوئے غیر ج انبدار تحقیقات کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی بھکشاپتی گوڑ ، پی سرونتی کے نارائن ریڈی سابقہ رکن اسمبلی نکریکل سی لنگیا ارکان بلدیہ و سینئیر قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے ۔