یلاریڈی۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن ریڈی گوڑ نے کانگریس ٹکٹ نہ ملنے پر بدلہ کی آگ میں اپنی حریف جماعت ٹی آر ایس کی آغوش میں پہنچ کر غیردانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کے اس فیصلے سے عوام میں ہر طرف مذمت کی جارہی ہے۔ مقامی ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے ساتھ مل کر جناردھن گوڑ نے اپنے حامیوں کو لے کر چندر شیکھر راؤ سے ان کے فارم ہاؤز، گجویل میں ملاقات کی اور ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے۔ جبکہ جناردھن گوڑ گزشتہ دو دہوں سے اس حلقہ میں کانگریس کیلئے بہترین قائد بن چکے تھے۔ اس مرتبہ انہیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سخت مایوسی ہوئی اور وہ جلد بازی میں قدم اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔