کانگریس فلور لیڈر بلدیہ تانڈور معطل

تانڈور ۔ 2 مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس فلور لیڈر محترمہ سنیتا سمپت کو محترمہ کے وینکٹیا وجئے لکشمی نے کونسل ہال سے (3) ماہ کیلئے معطل کردیا ۔ سنیتا سمپت پر صدرنشین بلدیہ نے کونسل ہال میں انتہائی غیرپارلیمانی حرکت اور بچکانہ حرکات اور غیردستوری عمل اختیار کرنے کے الزام میں (3) ماہ کیلئے معطل کردیا جبکہ سنیتا سمپت نے مجلسی ارکان کو اپنی پارٹی کا کھنڈوا پہنادیا تھا۔