نئی دہلی /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے مسلم غلبہ والے اضلاع میں نمایاں سیاسی طاقت کے حامل اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدر الدین اجمل نے آج اس امکان کو مسترد کردیا کہ آنے والے اسمبلی چناؤ میں کانگریس کے ساتھ ماقبل الیکشن اتحاد ہوسکتا ہے، لیکن یہ بھی کہا کہ وہ انتخابات کے بعد تمام سیکولر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے معاملے میں کھلا ذہن رکھتے ہیں۔