محبوب نگر /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عام انتخابات میں دیش کو کن پارٹیوں کے حوالے کرنا ہے عوام بہتر جانتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار اے آئی سی سی کے مبصر و حلقہ پارلیمان محبوب نگر کے انچارج سید یسینی نے آج دوپہر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی وہ واحد جماعت ہے جو سیکولرازم کی حفاظت کریت ہوئے ملک کو ترقی دلانے اور فرقہ پرستوں کو کچلنے کی طاقت رکھتی ہے ۔ ہندوستان کے عوام گذشتہ 5 ماہ سے مودی کا پروپگنڈہ دیکھ رہے ہیں ۔ ان کے منشور سے ان کے عزائم ظاہر ہے ں۔ جہاں ترقی کا دور دور تک تذکرہ نہیں البتہ ملک کے ٹکڑے ہونے کے اندیشے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اعلی قائدین نے ملک کیلئے جانیں نچھاور کی ہیں ۔ بلند بانگ دعوے کانگریس کے پاس نہیں ہیں ۔ ہماری پارٹی نے آج تک وزارت عظمی کیلئے کسی کو نامزد نہیں کیا ، یہ کام وزیر اعظم کے انتخاب کا عوام کو حق ہے ۔ حلقہ پارلیمان محبوب نگر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جئے پال ریڈی اپنا کافی اثر رکھتے ہیں ۔ عوام جانتے ہیں کہ علحدہ تلنگانہ میں ان کا نمایاں حصہ رہا ہے ۔ ان کے تحت جو 7 اسمبلی حلقہ جات ہیں وہاں کانگریس لہر کے ساتھ ساتھ ان کا شحصی اثر محسوس کیا گیا ۔ ایم ایل سی جگدیشور ریڈی نے کہا کہ مستقر پر راہول گاندھی اور نریندر مودی نے بھی جلسوں کو مخاطب کیا ۔ عوام نے محسوس کیا کہ ملک اور ترقی کا درد کس کے دن میں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سید ابراہیم کانگریس باغی امیدوار کی حیثیت سے تشہیر کر رہے ہیں ۔ جبکہ انہوں نے کانگریس کی رکنیت ہی حاصل نہیں کی ۔ صرف سیٹ کی خآطر کانگریس سے وابستہ ہوئے ۔ وہ کانگریس کے نہیں ٹی آرایس کے باغی امیدوار ہیں ۔ کانفرنس میں کے ایس روی کمار سرینواس چاری ، ستو راملو گوڑ ، رنگاراؤ ، ناصر بن احمد ، بابر شیخ وغیرہ موجود تھے ۔