نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک خاندان کے فائدہ کیلئے سماج کو تقسیم کررہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی خوشی پھیلانے اور عوام کو متحد کرنے میں ایقان رکھتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ ریمارکس 5 لوک سبھا حلقوں کے بی جے پی ورکرس کے ساتھ ایک بات چیت میں گجرات سے مائیگرینٹس کے خروج کے تناظر میں کئے جس کیلئے زعفرانی پارٹی نے اس کی حریف کو موردالزام ٹھہرایا۔ پانچ ریاستوں میں آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مودی نے دعویٰ کیا کہ دوسروں کو شکست دینا اس کی پارٹی کیلئے انا کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عوام کی خدمت کیلئے ایک موقع ہے۔
وزیراعظم نے نوراتری کی مبارکباد دی
نئی دہلی، 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے نوراتری کے موقع پر ملک کے عوام سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سب کی زندگی کیلئے امن و خوشحالی کی دعا کی۔ نوراتری کا آغاز چہارشنبہ سے ہوگیا ہے ۔مسٹر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘نوراتری کے مبارک موقع پر دلی نیک خواہشات۔ طاقت کی علامت ماں درگا سب کی زندگی میں سکھ، امن اور خوشحالی لیکر آئے ۔