کانگریس رہنما و اپوزیشن قائد ویکھی پاٹل بی جے پی میں شامل

ممبئی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے کانگریس کے سابق سینئر قائد اور قانون ساز اسمبلی کے حزب مخالف کے رہنما ویکھی پاٹل نے سہ شنبہ کو ایوان زیریں کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ واقعہ ان اطلاعات کے درمیان سامنے آیا جن میں بتایا جارہا ہے کہ وہ کانگریس کے دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں اور دیویندر فڈنویس کی کابینہ میں ان کی شمولیت کا امکان بھی پایا جارہا ہے۔ ویکھی پاٹل کے فرزند سوجے ویکھی پاٹل نے لوک سبھا انتخابات سے قبل ہی کانگریس سے ناطہ توڑ لیا تھا۔ انہوں نے احمدنگر حلقہ سے 2.81 لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس ویکھی پاٹل نے رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر کو پیش کردیا۔