کانگریس رکن اسمبلی چناریڈی پر ٹی آر ایس کارکنوںکا حملہ

حیدرآباد ۔ 25 مئی (این ایس ایس) وینکٹاپورم ولیج محبوب نگر میں ٹی آر ایس کے کارکنوں نے رکن اسمبلی چناریڈی پر حملہ کیا جبکہ وہ ٹی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں میں بیچ بچاؤ کیلئے کوشاں تھے۔ رکن اسمبلی پر کئے گئے حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن قائدین کے جاناریڈی اور محمد علی شبیر نے انتباہ دیا کہ اگر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اپنی پارٹی کارکنوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں تو کانگریس کارکن اسی طرح انتقام لیں گے۔