وعدہ فراموش کے سی آر کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ، کریم نگر کے ساتھ نا انصافی : پونم پربھاکر
کریم نگر ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : اگر ٹی آر ایس واقعی مستحکم انتہائی طاقتور ہے تو کس وجہ سے کانگریس قائدین کو ترغیب دیتے ہوئے کیوں کے سی آر شریک کر لے رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت سبھی اسکیمات کی عمل آوری میں بری طرح ناکام ہے ۔ پانی نہ دینے کی صورت میں ووٹ مانگنے نہیں آئیں گے کہا تھا اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ اس لیے میں کہہ رہا ہوں کہ کانگریس کے رتھ کے پہیوں کے نیچے ٹی آر ایس کچلے جائے گی یہ یقینی یقین ہے ۔ ٹی پی سی سی کارگذار صدر سابق ایم پی پونم پربھاکر نے کہا وہ اندرا بھون میں کتہ پلی منڈل سطح کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے چار سالہ دور میں دو لاکھ کروڑ کا قرض کرلیا ہے ۔ کریم نگر ضلع کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے واقف کروایا ۔ ڈی سی سی صدر سابق ایم ایل اے کے مرتنجیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ ہزار لاریوں کے ذریعہ ریت حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے کروڑوں روپئے کا فائدہ حاصل کرلیا ۔ اس مافیا کے پیچھے سیاسی پارٹی قائدین ہیں الزام عائد کیا زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے پہنچ چکی ہے ۔ ندیوں سے ریت نکالنے نہیں دی ۔ یہ کانگریس کا کارنامہ ہے ۔ لیکن ٹی آر ایس ٹنوں کے حساب سے ہزاروں لاریوں کے ذریعہ غیر مجاز منتقل کی جاکر حکومت کی آمدنی میں اضافہ کیا ہے کہا جارہا ہے ۔ یہ جھوٹا گمراہ کن اعلان ہے ۔ دلتوں کو تین ایکڑ زمین دی جائے گی ۔ جھوٹا وعدہ کیا گیا ۔ اسی طرح بے گھر خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم مکان کا جھانسہ دیا گیا ۔ اندراماں کے تحت دئیے گئے مکانات کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ اس طرح ٹی آر ایس حکومت ہر ایک کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے اپنا گھر بھرلیا ہے ۔ اب دوبارہ کس طرح ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ انتہائی بے شرمی کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ایم ایل سی سنتوش کمار کریم نگر اسمبلی انچارج مبصر لکشمی نرسمہا راؤ سابق مئیر ڈی شنکر کے شیکھر وغیرہ شریک تھے ۔۔