کانگریس دہشت گردوں کو بریانی کھلاتی ہے او رہم ان پر گولہ باری کرتے ہیں : یوگی ادتیہ ناتھ 

لکھنؤ : لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلی اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے پورو انچل میں انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کانگریس ، ایس پی او ربی ایس پی پر زبردست تنقیدیں کی ہیں ۔ یوگی جی نے کہا کہ کانگریس پارٹی دہشت گردوں کو بریانی کھلاتی ہے او رہم ان پر گولہ باری کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگر یس میں عز ت دینے کی کوئی روایت نہیں ہے ۔ یوگی جی نے کہا کہ الیکشن آتے ہی کانگریس کو مندروں کی یاد آجاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاندان انتخابات کے دوران مندر جاکر بھرم پھیلا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا تھا ۔ اور اب ان کے پوتے راہل گاندھی ۷۲؍ ہزار روپے دینے کی بات کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نریند رمودی کی قیاد ت میں ملک ترقی کررہا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے گورکھپور میں ایمس کیلئے زمین مہیا نہیں کی تھی ہماری حکومت آتے ہی زمین بھی دیدی گئی اور اب ایمس بن کر کھڑبھی گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مکانا ت بنانے او ربیت الخلا ء بنانے میں تعاون کررہی ہے ۔ انہوں نے گیس کنکشن کے متعلق کہا کہ کانگریس حکومت ۱۳؍سال میں ۱۳؍ کروڑ کنکشن دیئے ہیں جبکہ مودی حکومت نے ساڑھے چار بر سوں میں ہی ۱۳؍ کروڑ گیس کنکشن تقسیم کئے ہیں ۔