نئی دہلی۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی ایک تنظیم بنی تھی ’’سیمی‘‘۔ اس کے ارکان کے پاس ایک لاٹھی تک نہیں تھی، لیکن ’’سیمی‘‘ پر فوری امتناع عائد کردیا گیا۔ اس کے ارکان کسی ثبوت کے بغیر قید کردیئے گئے اور آج تک قید ہیں۔ یہ سب اسی کانگریس کے دور اقتدار میں ہوا جس کی آنکھوں کے سامنے آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل وغیرہ ہتھیاروں کی تربیت دیتے رہے تھے لیکن کانگریس ان کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکی۔