کانگریس حکومت ہر محاذ پر ناکام

اوٹنور۔3۔ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی جے پی ضلع صدر اے بھومیا نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں روکاوٹ پیدا کرنے کے لئے ہی چیف منسٹر کرن کمار ریڈی جال بچھا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کتنی بھی بھی کوششیں کرلیں ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آکے رہے گا۔وہ مستقر اوٹنور میں اخباری نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ کے سریدھر بابوکو قلمدان سے ہٹاکر سیما آندھرائی قائد کو دیا گیاہے۔انھوں نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ ریاست کا قیام نا کرنے پر بی جے پی حکومت اقتدار میں آتے ہیسب سے پہلے ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لائے گی۔اور کرن کمار ریڈی کسانوں کی مخالفت کرنے والے چیف منسٹر بن کے رہے جائیں گے۔

بھومیا نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت تباہ شدہ فصلوں کو امداد،مناسب قیمتوں کی ادائیگی نا کرتے ہوئے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ایس سی ،ایس ٹی سب پلان کے متعلق حکومت بڑے پیمانے پر پرچار کرتے ہوئے فنڈس کی منظوری میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ فنڈس کی منظوری کیلئے عنقریب گورنر سے ملاقات کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ملک کے تمام طبقات کے عوام مودی حکومت کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ 3 جنوری کو منچریال ، 4 جنوری کو عال آباد میں پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس موقع پر بی جے پی قبائیلی مورچہ قومی جنرل سکریٹری جی سری رام نائک،ضلع قائد راجیشور،بی جے وائی ایم ضلع صدر پی پربھاکر،ضلع جائنٹ سکریٹری رامچندر، بی جے پی حلقہ انچارج خانہ پور کے رمیش،منڈل صدر پوشنا،جنرل سکریٹری راجنا،قائدین اومیش،کے روندر،سری کانت،سی رمناموجود تھے۔