جنگاؤں۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مہیلا کانگریس ورنگل صدر پنالہ ویشالی نے بتایا کہ جنگاؤں اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار مسٹر پنالہ لکشمیا صدر ٹی پی سی سی مقابلہ کررہے ہیں۔ جنگاؤں کے عوام کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔30سال سے اسمبلی حلقہ کے عوام ان کے ساتھ ہیں اس مرتبہ بھی انہیں ووٹ دے کر جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے عوام کامیاب بنائیں گے۔ کانگریس آئی پارٹی شروع سے ہی سیکولر ہے اور فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دیتی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں مسلمانوں کو 4فیصد تحفظات دیئے گئے۔ آج کئی مسلمان لڑکے و لڑکیاں اعلیٰ تعلیم کررہے ہیں۔ غریب مسلم لڑکیوں کی شادیوں میں امداد کا کام بھی کانگریس کے دور حکومت میں ہوا۔ غریب لڑکیوں کی شادی میں حکومت امداد دے رہی ہے کئی ایک کام مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کانگریس حکومت نے انجام دیئے ہیں۔ پنالہ لکشمیا نے جنگاؤں کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کیا گوداوری ندی کے پانی کو جنگاؤں تک پائپ لائن کے ذریعہ لائے۔ آج بلدیہ کے نلوں میں یہ پانی آرہا ہے جو بہت بڑا کارنامہ ہے۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے عوام کانگریس امیدوار مسٹر پنالہ لکشمیا کا ساتھ دے کر بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔ نائب صدر اقلیتی سل کانگریس محمد مظہر شریف نے کہا کہ مسٹر پنالہ لکشمیا شروع سے ہی مسلمانوں کے ہمدرد ہیں اور ہر وقت مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فکر مند رہتے ہیں۔لہذا مسلمان پنالہ لکشمیا کا ساتھ دے کر کامیاب بنائیں۔