حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) میدک ضلع پولیس نے کئی کانگریس ‘ سی پی آئی اور تلگودیشم کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ یہ کارکن وزیر اعظم کے دورہ تلنگانہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ سابق ارکان اسمبلی ششی دھر ریڈی ‘ جگا ریڈی ‘ سابق ایم پی سریش شٹکار ‘ میدک یوتھ کانگریس قائدین کرن و مہیش کو حراست میں لیا گیا ۔ سدی پیٹ میں پولیس نے سی پی ایم اور تلگودیشم کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ یہ گرفتاریاں وزیر اعظم کے پروگراموں میں احتجاج کے اندیشوں کے تحت کی گئیں۔ پولیس نے نلگنڈہ ضلع میں چوٹ اپل میں بھی سی پی ایم ‘ کانگریس و تلگودیشم کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔