کریم نگر ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر میں صبح 7 بجے شروع ہوئی رائے دہی مجموعی طور پر پرامن رہی ۔ البتہ کارخانہ گڈہ میں رائے دہی مراکز کے قریب جہاں مسلم رائے دہندوں کی ہی بہت زیادہ تعداد ہے وہاں ٹی آر ایس امیدوار گنگولا کملاکر کے حق میں رائے دہی تو دوسری جانب کانگریس امیدوار پونم پربھاکر کے حق میں رائے دہی کی ترغیب کے لیے ایک جانب عرفان ، ایم اے سمیع دوسری جانب عارف محمد اور ایم اے صمد ، ایس اے محسن وغیرہ کی قیادت ایک دوسرے سے الجھ پڑے ۔ اس درمیان گنگولا کملاکر اور پونم پربھاکر بھی وہاں پہنچ گئے ۔ حالات کو بگڑتے دیکھ کر دونوں ہی امیدوار اور ان کے حامیوں کو وہاں سے چلے جانے کے لیے پولیس نے بار بار درخواست کی ، لیکن دونوں ہی فریقین وہ پہلے چلے جائیں گے تو ہم چلے جائیں گے جواب دیتے رہے ۔ تنگ آکر پولیس نے ہلکا سا لاٹھی چارج کرنے پر عرفان نامی شخص کے سر پر لاٹھی پڑنے سے خون بہنے لگا تو انہیں فوری دواخانہ پہنچا دیا گیا ۔۔