کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکّہ کے دو رُخ

ہمناآباد /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہ بات ویلفئر پارٹی کے نیشنل سیکریٹری تسلیم رحمانی نے ہمناآباد میںایک انتخابی جلسئہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کے آزادی کے بعد اس ملک میں فرقہ پرستی کا بیج بویا گیا۔کانگریس پا رٹی نے ہی بابری مسجد میں مورتی رکھوائی تھی، کانگریس اس ملک میں ایک دن بھی سیکولر نہیں رہی ہے،یہی نہیںاس ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت سیکولر نہیں ہے۔ہمارے ملک کا قانون1950ء میں عمل میں آیا ،اسکے آٹھ مہینہ کے بعد ہی جواہر لعل نہرو نے 26ا گسٹ 1950کو آرٹیکل 341میں ترمیم کی اس قانون کے تحت ریزرویشن صرف دلتوں اور قبائیلوں کو ہی ملے گا اگر کوئی دلت مسلمان بنتا ہے تو اسکو ریزرویشن نہیں ملے گا،اسکے بعد ہی کانگریس کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ جلسئہ کے آخر میں جناب اکبر علی نے کنڑا میں مختصر تقریر کی۔اس انتخابی جلسئہ کی نظامت جناب محمد عبدالصبور مرتضیٰ(مائکرو موبائیل)نے کی اور اسکی نگرانی سید مزّمل مدرس شاداں پبلک اسکول نے کی۔