کانگریس اور بی جے پی ارکان نعرہ بازی اوڈیشہ اسمبلی اجلاس ملتوی

بھوبنیشور۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسمبلی میں کانگریس اور بی جے پی ارکان کی جانب سے نعرے بازی پر پی کے کامت نے اسمبلی اجلاس ملتوی کردیا۔ آج جیسے ہی اجلاس کا آغاز ہوا کانگریس ارکان اسپیکر کے شہ نشین پر پہنچ گئے اور بی جے پ ی ارکان سیہ بیاجس لگائے ایوان میں نعرہ بازی کرنے لگے۔ کانگریس ارکان ریاست میں امن و قانون کے مسئلہ پر بحث کرنا چاہتے تھے اور بی جے پی ارکان بیجو جوواہنی میں بے قاعدگیوں پر احتجاج کررہے تھے۔