نئی دہلی2اپریل(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے مودی حکومت کی انتخابی بانڈ اسکیم کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اس منصوبے کو بند کرکے اس کی جگہ قومی انتخابی فنڈ قائم کیا جائے گا۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج یہاں لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور ‘جن آواز’ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں کالے دھن کا استعمال اور ووٹروں کو متاثر کرنے کے طریقوں کو روک پانے میں پوری طرح سے ناکام رہا ہے ۔کانگریس آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے کے بڑے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کارگر اقدامات کرے گی۔