اوٹکور ۔ /13 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریسی امیدوار زیڈ پی ٹی سی ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی کے مکان پر بی جے پی اور اے بی وی پی کے کارکنان نے رات 11 بجے حملہ کرتے ہوئے مکان میں توڑ پھوڑ کردی اور گھر میں موجود کانگریس کارکنان ماسٹر مہیش ، الھلیش کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا اور سیکل موٹر کو بھی توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا گیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل وینکٹیشورولو اوٹکور کا دورہ کیا ۔ اے بی وی پی کے کارکنوں کے ذریعہ منصوبہ بند طریقہ پر حملہ کے تعلق سے ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی کے امیدوار کے مکان پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور ڈی ایس پی نارائن پیٹ مہیش کو اس واقعہ سے مطلع کیا ۔ اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایس پی نارائن پیٹ نے اوٹکور میں دیر گئے پولیس جمعیت کے ساتھ پہنچ کر اے بی وی پی کے حملہ آوار کارکنوں کو فوراً گرفتار کرنے بھرپور تیقن دیا ۔ کانگریسی امیدوار ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی نے بتایا کہ عمداً رات میں منصوبہ بند طریقہ سے یہ حملہ کیا گیا جو کہ ایک بزدلانہ حرکت ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔