کانگریس امیدوار کی بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل ، کجریوال کا الزام

نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے میڈیا رپورٹ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کانگریس کے امیدوار نے گوا میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی کی بجائے بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دیں، پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس کی وجہ سے ہورہا ہے۔ کجریوال نے کہا کہ یہی وہ وجہ ہے کہ کانگریس نے گوا میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد نہیں کیا۔ اپنے ٹوئٹ میں کجریوال نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ ان کا امیدوار کھلے عام آدمی پارٹی کے بجائے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کررہا ہے۔