بنگلور۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرنشین یو آئی ڈی اور بنگلور ساؤتھ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار نندن نیلاکنی امکان ہے کہ دولت مند ترین امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے آج اپنے اور اہلیہ روہنی کے اثاثہ جات کا اعلان کیا جو 7,700 کروڑ روپئے ہیں۔ نیلاکنی نے بتایا کہ ’’میں نے جب آئی آئی ٹی سے گریجویشن کیا ، اس وقت میری جیب میں 200 روپئے تھے ، ہم نے 10,000 روپئے سے انفوسس کی بنیاد رکھی اور آج ہمارے اثاثے 7,700 کروڑ روپئے تک پہنچ چکے ہیں۔ ان میں 80% دولت انفوسس کے حصص کی ہے جہاں نیلاکنی کا حصہ 1.45% اور روہنی کا 1.3%ہے ۔‘‘ انفوسس نے لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کیا اور یہ دولت اسی ذریعہ سے حاصل کی گئی ہے۔