کانگریس امیدوار ظہیرآباد کی گھر گھر مہم

ظہیرآباد 25 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر و کانگریس امیدوار حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نے آج پارٹی کے سرکردہ قائدین کے ہمراہ جھرہ منڈل کے مواضعات ایڈوکلا پلی، چیلے مامڑی، اننت ساگر، چلکے پلی، گنیار پلی، دیورم پلی، پلاورم، میڈپلی اور بیڈے کنی کا دورہ کرکے دیہی رائے دہندوں سے ملاقات کی اور ان سے انھیں پھر ایک مرتبہ منتخب کرنے کی اپیل کی۔ اُنھوں نے دیہی عوام کو کانگریس کی زیرقیادت ریاستی حکومت کے فلاحی اسکیمات سے ہورہے فوائد سے واقف کرایا اور کہاکہ نئی ریاست تلنگانہ میں تمام فلاحی اسکیمات کو جاری رکھا جائے گا۔ اُنھوں نے بہتر حکمرانی کے لئے کانگریس کے پارلیمانی امیدوار سریش شیٹکار کو بھی ووٹ دینے کی رائے دہندوں سے گزارش کی۔ اس موقع پر کانگریس کے سرکردہ قائدین ایم جئے پال ریڈی، ہنمنت راؤ پاٹل، محمد محبوب سرپنچ، محمد سلیم، مقصود احمد، محمد فاروق علی ، محمد اکبر حسین ، محمد ماجد اور دوسرے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کے ہمراہ تھے۔