بانسواڑہ۔/14مئی، ( سیاست نیوز) بانسواڑہ وارڈ نمبر 3میں ٹی آر ایس اور کانگریس کے امیدواروں میں کڑا مقابلہ تھا ۔ یہاں صرف مسلم ووٹ کی اصل اہمیت تھی۔ اس وارڈ سے 3مسلم امیدوار 3 نمبر وارڈ میں مقابلہ کیلئے میدان میں تھے۔ اس مقابلہ میں مجلسی امیدوار محمد معین، آزاد امیدوار صابرہ بیگم میدان میں تھے جس کی وجہ سے ٹی آر ایس امیدوار پروین بیگم کو ایک ووٹ سے شکست ہونا پڑا جبکہ انہیں ووٹوں کی گنتی میں 697 ووٹ حاصل ہوئے اور کانگریس امیدوار کویتا کو 692 ووٹ حاصل ہوئے۔
اس طرح سے 5ووٹوں سے پروین بیگم کی کامیابی دیکھی گئی لیکن آخری وقت میں اس مقام پر پوسٹل بائیلٹ ووٹ لائے گئے جنہیں کھولنے کے بعد 9پوسٹل بائیلٹ میں سے 6 کانگریس اور تلگودیشم کے حق میں 3ووٹ پائے گئے۔ لیکن تعجب اور افسوس کی بات ان پوسٹل بائیلٹ ووٹوں میں ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ نہیں پائے جانے پر ٹی آر ایس امیدوار پروین بیگم کو صرف ایک ووٹ سے شکست اٹھانی پڑی۔ اس طرح سے کانگریس پارٹی امیدوار کویتا کو جملہ 698 ووٹ حاصل ہوئے اور کامیابی حاصل ہوئی۔ صرف ایک ووٹ سے بانسواڑہ شہر میں ٹی آر ایس ایم پی ٹی سی امیدوار کی کامیابی پر امبیڈکر چوراہا بس اسٹانڈ پر زبردست آتشبازی کی گئی اور مبارکباد دیتے ہوئے تمام قائدین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے دیکھے گئے۔
نیشکر کے کاشتکاروں کو بقایا جات کی
ادائیگی کی ہدایت
بیدر۔/14مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال 2013-14 میں شکر فیکٹری کو سپلائی کئے جانے والے گنے کی قیمت فی ٹن 2500 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ بیدر ضلع کے چار شکر فیکٹریوں کو چاہیئے کہ فی ٹن2500 روپئے ادا کریں۔ اس تعلق سے نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ہمناآباد تعلقہ کے بی ایس ایس کے لمیٹیڈ ہلی کھیڑ شکر فیکٹری سے 4901.00 روپئے، بیدر تعلقہ کے بھوانی شوگر لمیٹیڈ برور سے614.00 لاکھ روپئے، بھالکی تعلقہ کے مہاتما گاندھی شکر فیکٹری سے 4288.00 لاکھ روپئے، بیدر تعلقہ کے نارنجہ شکر فیکٹری سے 5044.00 لاکھ روپئے کسانوں میں ادا کئے جانے ہیں۔ 19مئی سے قبل گنے کی تمام قیمت کسانوں کو ادا کی جائے ورنہ اس کے بعد شکرفیکٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بیدر پی سی جعفر نے بتائی۔