کانگریس امیدوار سریش کمار شیٹکار کو کامیاب بنانے کی اپیل

نارائن کھیڑ۔25اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق منڈل کوآپشن ممبر مسٹر میر اشفاق علی ‘ سابق ایم پی ٹی سی مسٹر محمد سلطان احمد ‘ کانگریس قائد مسٹر محمد عبدالمجیب نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے رائے دہندوں بالخصوص مسلم رائے دہندوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کے کانگریس امیدوار مسٹر سریش کمار شیٹکار جو سیکولرازم کے علمبردار ‘ ہردلعزیز ‘ تجربہ کار سیاستداں ‘مسلم دوست اور گنگا جمنی تہذیب کے حامی شخصیت ہیں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال کر کے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ مذکورہ قائدین نے اپنے بیان میں کہا کہ مسٹر سریش کمار شیٹکار ہندو مسلم اتحاد کے حامی ہیں ‘ جنہوں نے اپنے دور رکن اسمبلی اور دور رکن پارلیمان ظہیرآباد میں حلقہ پارلیمان ظہیرآباد کی ترقی کے علاوہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کی ترقی کیلئے بھی کوئی کسر باقی نہیں رکھا اور انہوں نے اپنے دور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری اور ہندو مسلم بھائی چارگی کے فروغ میں کبھی غفلت نہیں برتی۔