کانگریس امیدواروں کی کامیابی کا ادعا

کوہیر /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد شمشیر علی کوہیر ٹاون صدر کانگریس پارٹی اور جناب محمد عبدالقیوم سینئیر قائد کانگریس پارٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو 2014 کے عام انتخابات میں دوبارہ پارٹی ٹکٹ دئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانان کوہیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں بے شمار ترقی و تعمیراتی کام انجام دئے گئے اور ضلع میدک میں 10 حلقہ اسمبلی جات میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام صرف کوہیر اور ظہیرآباد نیالکل جھرہ سنگم منڈل میں انجام دئے گئے ۔ بہت جلد کام کا آغاز کردیا گیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں کانگریس پارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی بنائی گئی ۔ اس موقع پر کوہیر جامع مسجد صدر الحاج فاروق حسین عرف خالد پٹیل ، محمد عبدالرشید ، محمد عبدالستار ڈپٹی سرپنچ کوہیر ، محمد مقبول احمد اور فردوس سرور ، محمد آصف ، عبدالغنی ، شہاب الدین ، اجو بابا ، محمد اشرف علی ، محمد مرتضی پٹیل ، محمد نعیم الدین ، محمد فیروز احمد ، ڈاکٹر محمد عبدالستار ، محمد لائق احمد ، محمد سید رئیس الدین کے علاوہ کوہیر کی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔