مٹ پلی۔/20 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنے والے سیاسی انتخابا ت ریاستی و مرکزی کے پیش نظر ایک نشست مقامی احباب رہائش گاہ ڈاکٹر سید دستگیر منعقد ہوئی جس میں صدر جمعیتہ علماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی، وقف کمیٹی کریم نگر ڈائرکٹر ڈاکٹر سید دستگیر، بلال منیار پبلک ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر جناب محمد عبدالرب، جناب عبدالباری چکر صدر انجمن اشاعت اردو مٹ پلی جناب حافظ محمد عبدالعزیز امام مسجد جمال ، مولانا محمد عمر و دیگر مقامی احباب نے شرکت کی۔ مقامی سیاسی حالات اور ملت کی بھلائی کیلئے اپنی اہم ذمہ داریوں کے بارے میں رائے مشورے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید دستگیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی حالات دن بہ دن ابتر ہورہے ہیں ، ہندوستانی سیکولر ڈھانچہ کی بقاء کیلئے تمام سیکولر ذہنیت کا اتحاد ناگزیر ہے اور فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں کو شکست دینے مقامی سطح پر کانگریس پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ جمہوریت و سیکولر ڈھانچہ کی بقاء کیلئے اپسی معاملات و تنازعات کو بالائے طاق رکھنا اور آپس میں اتحاد کا ثبوت دینا چاہیئے۔ شرکاء مجلس نے اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کا عہد کیا۔ ایم ایل اے مقامی سطح پر امیدوار جناب کوموریڈی اور کامیاب بنانے کا عہد کیا گیا اور ایم پی کیلئے جناب مدھو یاشکی گوڑ کو کامیاب بنانے کیلئے عہد کیا گیا۔