کانگریس اقلیت نواز سیاست پر کاربند نہیں : چدمبرم

نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے آج اس تنقید کو مسترد کردیا کہ ان کی پارٹی اقلیت نواز سیاست پر کاربند ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ان کی پارٹی مسلمانوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں اور امتیازی سلوک پر کڑی نگاہ رکھتی ہے۔ دلتوں کے بشمول دیگر طبقات کے ساتھ ہی ہونے والی زیادتیوں کا نوٹ لیا جاتا ہے۔ راہول گاندھی کے حالیہ دونوں کیدارناتھ مندر کو ہندوؤں کا ووٹ لینے کی کوششوں قرار دینے کے الزام کو انہوں نے مسترد کردیا۔