کانگریس اقلیتی شعبہ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

عادل آباد /2 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسٹیٹ میناریٹیز کی جانب سے 4 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ میناریٹیز کو شرکت کرنے کی خواہش ضلع عادل آباد میناریٹیز صدر مسٹر ساجد خان نے پریس کلب میں میڈیا سے مخاطب ہوکر کیا ۔ اس موقع پر موصوف نے تلنگانہ تشکیل عمل پر محترمہ سونیا گاندھی ، مسٹر راہول گاندھی و دیگر قائدین سے جہاں ایک طرف اظہار تشکر کیا وہیں ریاست میں میناریٹیز کیلئے چار فیصد تحقیقات فراہم کرنے پر آنجہانی چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی خدمات کی بھی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ چار فیصد تحفظات کے بناء پر تعلیمی میدان ، روزگار ، سیاسی اعتبار سے بھی میناریٹیز کو خواطر خواہ فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ حیدرآباد میں میناریٹیز کے منعقد ہونے والے جلسہ عام میں ایس سی ، ایس ٹی کی طرز پر میناریٹیز کیلئے بھی سب پلان قائم کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ جبکہ اس جلسہ عام میں مرکزی وزراء مسٹر غلام نبی آزاد ،

مسٹر ڈگ وجئے سنگھ شرکت کرتے ہوئے تمام سے مخاطب کریں گے ۔ اس جلسہ کی صدارت اسٹیٹ میناریٹیز چیرمین مسٹر سراج الدین کر رہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی قائد مسٹر ساجد خان نے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ آبادی کے اعتبار سے اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس پارٹی کے تحت مسلم افراد کو پارٹی ٹکٹ کے ذریعہ آئندہ منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں امیدوار بنانے پر بھی زور دیا ۔ ضلع کانگریس پارٹی صدر مسٹر سی رامچندر ریڈی کی قیام گاہ سے 4 جنوری کو صبح میناریٹیز افراد پر مشتمل قافلہ حیدرآباد کیلئے روانہ ہو رہا ہے ۔

جس میں شرکت کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ پریس کلب میں منعقدہ اس اجلاس میں مسٹر محمد مرتضی سابق کونسلر بلدیہ ، شکیل احمد ، محمد عثمان ، جابر ، فیض اللہ خان ، قیصر بن عیسی ، عرفان ، بشیر احمد و دیگر کانگریسی افراد بھی شامل تھے ۔