شادنگر ۔ 26 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی شادنگر میں کانگریس پارٹی امیدوار چولا پلی پرتاب ریڈی صدر کانگریس پارٹی کارکنوں کے علاوہ کانگریس پارٹی حامیوں کی جانب سے انتخابی مہم حلقہ اسمبلی شادنگر کے چار منڈلوں کے مواضعات اور دیہی علاقوں میں جاری ہے ۔ کانگریس پارٹی امیدوار چولا پلی پرتاب ریڈی نے کندوگ منڈل میں انتخابی مہم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے ۔ کانگریس پارٹی نے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے عوام کو ترقی کی سمت رواں دواں کرنے کی ہرممکنہ اقدامات کئے ۔ عوام مزید خوشحال زندگی بنانا چاہتی ہے تو کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ استعمال کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلند بانگ دعوے کرنے والے پارٹیوں اور دھوکہ دینے والے پارٹیوں کے باتوں پر نہ جائیں ملک کی ترقی اور ریاست کی ترقی اور صرف قومی پارٹی سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنی قیمتی ووٹ محبوب نگر پارلیمانی کانگریس پارٹی امیدوار جئے پال ریڈی اور حلقہ شادنگر سے مجھے ووٹ دیں ۔ انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی امیدوار چولہ پلی پرتاب ریڈی نے صبح کی اولین ساعتوں سے ہی دیہی اور شہری علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کررہے ہیں اس کے علاوہ مختلف تنظیموں کی جانب سے کانگریس پارٹی امیدوار چولہ پلی پرتاب ریڈی کو تائید حاصل ہورہی ہے ۔ انتخابی مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جگہ جگہ گروپ میٹنگس اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے قائدین اور عوام اجلاس طلب کرتے ہوئے اپنے اپنے درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے امیدوار کے سامنے اپنے مسائل پیش کررہے ہیں درپیش عوامی مسائل کی سماعت کے بعد کانگریس پارٹی امیدوار چولہ پلی پرتاب ریڈی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ تیار رہنے کا تیقن دیتے ہوئے حالیہ میونسپل اور ایم پی ٹی سی و زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم ناراض ارکان و قائدین کو کئی ایک بھروسوں کے ذریعہ واپس کانگریس پارٹی میں شامل کررہے ہیں حالیہ دنوں انتخابات سے ناراض ارکان کو راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔