نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج 25 کانگریس ارکان کی لوک سبھا سے معطلی پر اظہارناراضگی کیا جس کی وجہ سے مرکزی وزیر راجیو پرتاب روڈی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف ایک فنکار ہیں اور ان حالات سے ناواقف ہیں کیونکہ وہ ایوان کے اجلاس میں کبھی کبھی شرکت کیا کرتے ہیں۔ شتروگھن سنہا نے کہا تھا کہ وہ 25 ارکان کی معطلی پر جن میں سے بعض غیرحاضر تھے ، ناراض ہیں۔
اراضی بل ، جی ایس ٹی غریب حامی: بی جے پی
نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اراضی بل اور اشیاء و خدمات ٹیکس جی ایس ٹی غرباء حامی ہیں، لیکن اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ان انقلابی اقدامات سے روک رہی ہے کیونکہ وہ غربت کی قیمت پر سیاست کررہی ہیں۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے آج الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت حصول اراضی قانون میں تبدیلیاں کرنا چاہتی تھی لیکن کچھ مجبوریاں تھیں۔ وہ اپنے موقف پر اٹل رہی تاکہ غریبوں کی مدد کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کروڑوں نوجوان افرادی طاقت میں شامل ہوتے ہیں لیکن صرف 20 لاکھ ملازمتوں کا اضافہ ہوتا ہے۔