کانگریس ، بی جے پی قائدین ’نقل مقام کرنے والے پرندے‘

اسکا (اُڈیشہ)۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور بی جے پی کو ’نقل مقام کرنے والے پرندوں‘ سے تعبیر کرتے ہوئے جو اڈیشہ کو صرف انتخابات کے دوران آتے ہیں ، بی جے ڈی کے سربراہ نوین پٹنائک نے آج کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ اس ریاست کے مفادات کو نظرانداز کیا ہے ۔ پٹنائک نے اسکا اور برہامپور پارلیمانی حلقوں کے اپنے دو روزہ طوفانی دورہ کے دوران یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں پارٹیوں کے قائدین اڈیشہ کو صرف الیکشن کے دوران ووٹ مانگنے آتے ہیں لیکن وہ تب کہاں تھے جب سائیکلون فائلین نے اس ریاست کو لپیٹ میں لیا تھا۔ پٹنائک نے کہا کہ بی جے ڈی اڈیشہ کی ترقی کی پابند عہد ہے ۔ ہمارے پاس اس ریاست کی ترقی کے سوا کوئی دیگر ایجنڈہ نہیں ۔ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اُڈیشہ بدستور پسماندہ ہے ، پٹنائک نے کہا کہ وہ بس مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔